اگر آپ کے جسم کے اس حصے پر تل ہے تو اس کا مطلب ہے آپ کو بھی بے تحاشا دولت ملے گی اور آپ بیرون ملک بہت سفر کریں گے


برمنگھم(نیوز ڈیسک)ہر شخص کے جسم پر اکا دکا تل کے نشان ضرور پائے جاتے ہیں۔ا گرچہ یہ نشان جسم کے کسی بھی حصے پر ہوسکتے ہیں لیکن جسم کے بعض مخصوص حصوں پر تل کے نشان کو کو خوش قسمتی اور دولت مندی کی علامت تصور کیا جاتا ہے۔

ویب سائٹ سپیکنگ ٹری کے مطابق مستقبل کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ دائیں گال پر گہرے رنگ کا تل شادی کے بعد ڈھیروں دولت ملنے کی علامت ہے۔ جن لوگوں کے ہونٹوں کے اوپر پیدائشی طور پر تل ہوتا ہے وہ عموماً نوعمری میں ہی دولت پالیتے ہیں۔

اگر ناک کے اوپر تل ہو تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ دولت ضرور ملے گی اور اس کے لئے کچھ انتظار کرنا پڑے گا، عموماً ان لوگوں کو 30سال عمر کے بعد دولت ہاتھ لگنے کا امکان ہوتا ہے۔


جن لوگوں کے پاﺅں کے تلوے پر تل کا نشان ہوتا ہے وہ عموماً سفر میں رہتے ہیں۔ یہ زیادہ تر اندرون ملک سفر کرتے ہیں لیکن بیرون ملک بھی سفر کرسکتے ہیں اگرچہ وہاں مقیم ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔ ان کا سفر ہی عموماً ان کیلئے اچھی قسمت کا سبب بنتا ہے۔

کمر پر تل ہونے کا مطلب بھی دولت ملنے کا امکان ہی لیا جاتا ہے لیکن کہا جاتا ہے کہ ایسے لوگ دولت ہونے کے باوجود زندگی سے مطمئن نہیں ہوپاتے۔ جن لوگوں کے ماتھے پر آنکھوں کے درمیان تل کا نشان ہوتا ہے وہ عموماً ایک مطمئن زندگی گزارتے ہیں اور انہیں ان کی توقع سے زیادہ ملتا ہے۔

دائیں ہاتھ کی ہتھیلی پر تل کا نشان بہت زیادہ دولت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ جن لوگوں کی ٹھوڑی پر تل کا نشان ہوتا ہے ان کے پاس بھی دولت زیادہ ہوتی ہے لیکن وہ عام طور پر سماجی میل جول سے کتراتے ہیں اور عموماً قریبی رشتہ داروں تک ہی محدود رہتے ہیں۔


ناف کے نیچے تل ہونے کا مطلب بھی بے پناہ دولت ہوتا ہے۔ ایسے لوگ اعلیٰ قسم کے کھانے پینے کے بہت شوقین ہوتے ہیں۔ چھاتی پر تل ہونے کا مطلب یہ لیا جاتا ہے کہ ایسا شخص دولت مند ہونے کے ساتھ ایک پرامن اور مطمئن زندگی بھی گزارے گا۔

کان، گال پر تل ہونا اس بات کی علامت ہے کہ عمر کے ابتدائی حصے میں ہی ڈھیروں دولت مل جائے گی۔ چھوٹی انگلی، دائیں یا بائیں ہاتھ پر تل کا نشان بیرون ملک بکثرت سفر کی علامت ہے، جس کے دوران دولت بھی خوب میسر آئے گی۔


No comments